- زیادہ بیٹھے رہنا کمر کے درد کو مزید خراب کرسکتا ہے، تحقیق
- جی ٹی روڈ بلاک اور توڑ پھوڑ کرنیکا الزام؛ وزیراعلیٰ کے پی اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج
- سری لنکا میں کئی برس سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز؛ انڈیکس نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا
- 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ پی ٹی آئی وکیل کی درخواست پر سماعت ملتوی
- کراچی ائرپورٹ دھماکا پاک چین دوستی پر حملہ ہے، مجرموں کو سخت سزا دیں گے، پاکستان
- قومی خواتین جمناسٹک چیمپیئن شپ؛ آرمی نے ٹائٹل جیت لیا
- اسلام آباد؛ا ہم مقامات پر پولیس و رینجرز تاحال موجود، ریڈزون میں پاک فوج کا گشت
- سمندر کی تہہ میں موجود اربوں مالیت کے خزانے والا متنازع جہاز
- پردہ بصارت پر موجود سوراخ کے علاج میں اہم پیشرفت
- چاند کے متعلق بنیادی معلومات غلط ہونے کا انکشاف
- بہترین بصارت والے ہی اس تصویر میں چُھپا بھالو ڈھونڈ سکتے ہیں
- اے این ایف کی جیوانی کے قریب گہرے سمندر میں کارروائی، 60کلو آئس برآمد
- مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی؛ بھارت میں مسلمان طلبہ بھی غیر محفوظ
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ کیخلاف پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 50رنز بنا لیے
- ڈولفن پولیس نے ماہ ستمبر کی کارگردگی رپورٹ جاری کر دی
- قصور؛ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، ڈیڑھ کلو چرس 40 لیٹر شراب برآمد
- حزب اللہ نے اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر کو نشانہ بنایا، 10 افراد زخمی
- وہاڑی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حشرات زدہ مربہ جات کی بڑی مقدار پکڑلی
- میانوالی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک
ایران کیساتھ پوری تجارت حوالہ ہنڈی کے تحت ہو رہی ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ پوری تجارت حوالہ ہنڈی کے تحت ہو رہی ہے۔
سینیٹر انوشہ رحمان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان ایران ترجیحی تجارت معاہدے پر غور کیا گیا۔ دورانِ اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارت کے لیے ای فارم ہی اسٹیٹ بینک جاری نہیں کرتا۔ ایران کے ساتھ ساری تجارت حوالہ اور ہنڈی کے تحت ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران سے تجارت کے لیے ای فارم جاری کروانے کے اقدامات کیے جائیں۔ ایران کے ساتھ اسمگلنگ کو ہم خود بڑھا رہے ہیں۔ کھانے پینے کی اشیا کی تجارت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ بارٹر ٹریڈ میں بھی اس چیز کا خیال رکھا جاتا ہے کہ پابندی والی اشیا کی تجارت نہ ہو۔ ایران کی درآمدات سے 20 ارب روپے کسٹمز ڈیوٹی حاصل ہو رہی ہے۔
اس کے علاوہ وزارت تجارت کے حکام نے اجلاس میں بتایا کہ پاکستان کا پہلا آزاد تجارت معاہدہ سری لنکا کے ساتھ 2005 میں ہوا ، جس میں تجارتی تنازعات کے حل کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق ہوا ۔ معاہدے میں تجارتی تنازعات کے حل کے لیے 2 چیمبرز کو نامزد کرنا تھا۔ ہم 2011 سے سری لنکا سے چیمبر کا نام مانگ رہے ہیں۔ سری لنکا کا مؤقف ہے کہ یہ کمرشل اور قانونی طریقہ کار ہے۔
سینیٹر انوشہ رحمٰن نے کہا کہ وزارت تجارت سری لنکا سے معاملہ جلد حل کرے۔ جس پر حکام نے بتایا کہ ہم سری لنکا پر دباؤ نہیں ڈال سکتے۔ سری لنکا نے بل آف ایکسچینج کی جگہ ایل سی کے ذریعے تجارت کرنے کا کہا ہے۔
سینیٹر انوشہ رحمٰن نے پوچھا کہ کیا یہ معلومات ایکسپورٹرز کو بتا دی گئی ہیں، جس پر حکام نے بتایا کہ یہ معلومات ایک ماہ پہلے ہی ملی ہیں، کمیٹی اپنی تجویز دے، جس پر سینیٹر انوشہ رحمٰن نے کہا کہ آپ وزیر تجارت سے ہدایات لیں۔ ایک ماہ میں اتنی اہم معلومات وزارت تجارت نے اب تک کیوں نہیں ایکسپورٹرز کو فراہم کیں؟۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔