- زیادہ بیٹھے رہنا کمر کے درد کو مزید خراب کرسکتا ہے، تحقیق
- جی ٹی روڈ بلاک اور توڑ پھوڑ کرنیکا الزام؛ وزیراعلیٰ کے پی اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج
- سری لنکا میں کئی برس سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز؛ انڈیکس نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا
- 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ پی ٹی آئی وکیل کی درخواست پر سماعت ملتوی
- کراچی ائرپورٹ دھماکا پاک چین دوستی پر حملہ ہے، مجرموں کو سخت سزا دیں گے، پاکستان
- قومی خواتین جمناسٹک چیمپیئن شپ؛ آرمی نے ٹائٹل جیت لیا
- اسلام آباد؛ا ہم مقامات پر پولیس و رینجرز تاحال موجود، ریڈزون میں پاک فوج کا گشت
- سمندر کی تہہ میں موجود اربوں مالیت کے خزانے والا متنازع جہاز
- پردہ بصارت پر موجود سوراخ کے علاج میں اہم پیشرفت
- چاند کے متعلق بنیادی معلومات غلط ہونے کا انکشاف
- بہترین بصارت والے ہی اس تصویر میں چُھپا بھالو ڈھونڈ سکتے ہیں
- اے این ایف کی جیوانی کے قریب گہرے سمندر میں کارروائی، 60کلو آئس برآمد
- مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی؛ بھارت میں مسلمان طلبہ بھی غیر محفوظ
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ کیخلاف پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 50رنز بنا لیے
- ڈولفن پولیس نے ماہ ستمبر کی کارگردگی رپورٹ جاری کر دی
- قصور؛ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، ڈیڑھ کلو چرس 40 لیٹر شراب برآمد
- حزب اللہ نے اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر کو نشانہ بنایا، 10 افراد زخمی
- وہاڑی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حشرات زدہ مربہ جات کی بڑی مقدار پکڑلی
- میانوالی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک
وزیراعلیٰ اروند کجروال کا مستعفی ہونے کا فیصلہ؛ 4 نام سامنے آگئے
نئی دہلی: نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجروال کے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے فیصلے کے بعد اس عہدے کے لیے نئے امیدوار کے لیے 4 نام سامنے آگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کجروال کی جگہ لینے کے لیے جن 4 اہم اور مضبوط امیدواروں کے نام زیر گردش ہیں ان میں گوپال رائے، کیلاش گاہلوٹ اور سنیتا کجریوال شامل ہیں۔
ان امیدواروں میں 49 سالہ گوپال رائے عام آدمی پارٹی کے کارپوریٹر ہیں اور دہلی کی سیاست میں ان کا اہم کردار رہا ہے اور ماحولیات، جنگلات، جنگلی حیات، ترقی اور جنرل ایڈمنسٹریشن کے وزیر بھی ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : بھارتی سپریم کورٹ نے اروند کجروال کو رہا کرکے مودی کے ارمانوں پر پانی پھیردیا
دوسرے امیدوار کے لیے 50 سالہ کیلاش گاہلوٹ کا نام زیر گردش ہیں جو اس وقت وزیر ٹرانسپورٹ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔
نئی دہلی کی نئی امیدوار کے طور پر وزیراعلیٰ اروند کجروال کی اہلیہ سنیتا کجروال کا نام بھی زیر غور ہے۔
یہ خبر پڑھیں : ضمانت پر رہائی کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ کا مستعفی ہوکر دوبارہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ
وزارت عظمیٰ کی ایک اور خاتون بھی مضبوط امیدوار سمجھی جاتی ہیں جن کانام آتشی مارلینا ہے جو میڈیا میں مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنانے کے لیے شہرت رکھتی ہیں اور وزیر تعلیم بھی ہیں۔
یاد رہے کہ اروند کجریوال شراب کی پالیسی میں 6 ماہ اسیری کاٹ کر ضمانت پر رہا ہوئے ہیں اور انھوں نے عدالت میں انصاف لینے کے بعد اب عوام کی عدالت میں جانے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے وہ ایک دو روز میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔