پی آئی اے انجینئرزکی عدم توجہ کے باعث فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر

پی آئی اے کے 19 بوئنگ 777 طیاروں میں سے صرف 5 اڑان بھر رہے ہیں، ذرائع

پرزہ جات کی فراہمی کے لیے پلاننگ بھی نہیں کی گئی ہے:فوٹو:فائل

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے ) کے انجینیرز کی عدم توجہ کے باعث فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہے۔

ذرائع کے مطابق روزانہ کی بنیادوں پر پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن طیاروں کی عدم دستیابی یا فنی خرابی کے باعث متاثر ہورہا ہے۔ کئی طیارے مرمت نہ ہونے کے باعث گراونڈ ہیں۔


دبئی سے پشاور جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے284 نے فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔ طیارہ فنی خرابی کے باعث اتوار کی شب کراچی ایئرپورٹ اتارا گیا تھا۔ مسافروں کئی گھنٹے تک جہاز میں پہ بیٹھے رہے۔کئی گھنٹے گزرنے کے بعد مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے پشاور روانہ کیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کے 19بوئنگ 777طیاروں میں سے صرف5طیارے اڑان بھر رہے ہیں۔ ایئر بس 320کے 17طیاروں میں سے صرف9آپریٹ کئے جارہے ہیں۔ پی آئی اے کی مبینہ نجکاری کے باعث انجینئرنگ کا شعبہ طیاروں کی مینٹننس پر توجہ نہیں دے رہا جبکہ پرزہ جات کی خریداری کے لیے پلاننگ بھی نہیں۔
Load Next Story