پیغمبراسلام ﷺ نے مساوات پر مبنی معاشرے کا عملی نمونہ پیش کیا مودی

وزیراعظم نریندر مودی کی عید میلاد النبیﷺ پر دنیا بھر اور بالخصوص بھارتی مسلمانوں کو مبارک باد

بھارتی وزیراعظم اور صدر نے مسلمانوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد پیش کی، فوٹو: فائل

وزیراعظم نریندر مودی نے عید میلاد النبی کے پُرمسرت موقع پر پوری دنیا اور بالخصوص بھارتی مسلمانوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ "پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے پُرمسرت موقع پر، میں اپنے تمام ہم وطنوں بالخصوص اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺ نے مساوات پر مبنی انسانی معاشرے کا عملی نمونہ پیش کیا اور صبر کے ساتھ سچائی کے راستے پر چلنے کا درس دیا۔ اس موقع پر، آئیے ہم سب ان تعلیمات کو اپنانے اور ملک کی ترقی کے لیے مسلسل کام کرنے کا عہد کریں۔


بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ عید میلاد النبی کے موقع پر ہم آہنگی اور اتحاد ہمیشہ قائم رہے۔ چاروں طرف خوشیاں اور خوشحالی ہو۔ سب کو عید میلاد النبی ﷺ مبارک۔

اسی طرح بھارت کی صدر دروپدی مرمو نے بھی عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے اپنے تہنیتی پیغام میں مسلم برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری پر زور دیا۔

 
Load Next Story