جیکولین فرنینڈز نے اداکاری کے ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا
میرے لیے موسیقی کہانی سنانے اور جذبات کے ساتھ جڑنے کا ایک ذریعہ ہے، اداکارہ
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈز جلد اپنی گلوکاری کا آغاز کرنے جا رہی ہیں اور ان کا پہلا گانا 'اسٹارم رائیڈر' امریکی ریکارڈ لیبل مسٹ میوزک کے ساتھ اشتراک میں ریلیز ہونے والا ہے۔
جیکولین جو اپنے اداکاری اور رقص کی مہارتوں کے لیے جانی جاتی ہیں، اب اپنی آواز کے ذریعے بھی مداحوں کے دل جیتنے کی تیاری میں ہیں۔
اداکارہ نے اپنے میوزک ڈیبیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، 'میری پرورش ایک ایسے گھرانے میں ہوئی جہاں موسیقی ہمیشہ موجود رہی۔ میرے والد پارٹ ٹائم ڈی جے تھے اور بچپن سے ہی مختلف موسیقی کی اقسام سے میرا واسطہ رہا۔ یہ متنوع موسیقی کی تربیت میرے اندر گانے اور پرفارمنس کی محبت کو بڑھانے کا باعث بنی۔'
انہوں نے مزید کہا، 'میرے لیے موسیقی کہانی سنانے اور جذبات کے ساتھ جڑنے کا ایک ذریعہ ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ میرا گانا سننے والوں کے دل میں اترے، بالکل اسی طرح جیسے بچپن میں سنی گئی موسیقی نے مجھ پر اثر ڈالا تھا۔'
'اسٹارم رائیڈر' کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے اور اس کی مکمل ویڈیو 20 ستمبر کو لانچ ہوگی جس کا شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے۔