وزیراعظم کا روجھان مزاری کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی پیکج کا اعلان

وزیراعظم کا روجھان مزاری کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی پیکج کا اعلان

حکومت روجھان جمالی کے متاثرین کی ہرممکن مددکرے گی،وزیراعظم۔فوٹوفائل

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے روجھان مزاری کے سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 4،4لاکھ روپے معاوضے کااعلان کیا ہے.


وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے روجھان مزاری میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں اور روجھان مزاری میں بارشوں سے جو جانی ومالی نقصان ہوا ہے اس پر مجھے افسوس ہے۔۔وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ شہر کے بچاؤ بند کو مزید چار فٹ اونچا کیا جائے گا اور کوہ سلیمان سے آنے والے ریلوں کا مستقل حل نکالا جائےگا۔

وزیراعظم نے روجھان مزاری میں خوراک کی فراہمی کے لئے 10کروڑ روپے دینےاور بیت المال کو فوری طور پر پہنچنے کی ہدایت بھی کی۔
Load Next Story