اراکین اسمبلی کیخلاف گمنام درخواستوں پر کارروائی نہیں ہوگی نیب

اراکین اسمبلی سے متعلق غلط درخواست پر شکایت کنندہ کیخلاف کارروائی ہوگی، نیب

اراکین اسمبلی سے متعلق غلط درخواست پر شکایت کنندہ کیخلاف کارروائی ہوگی، نیب

ڈپٹی چیئرمین قومی احتساب بیورو نے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی کے خلاف گمنام اور جعلی ناموں سے درج درخواستوں پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر نے ملاقات کی جس میں ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ بھی شریک ہوئے۔


ڈپٹی چیئرمین نیب نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرکو احتساب سہولت سیل (اےایف سی) پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی کے ساتھ زیادتی ہو گی ، نہ ہی کسی کی عزت نفس مجروح کی جائے گی۔

ڈپٹی چیئرمین نیب نے کہا کہ کسی بھی معزز ممبر صوبائی اسمبلی کیخلاف درج شکایت کو احتساب سہولت سیل میں اسکروٹنی کیلئے ریفر کیا جائیگا۔ یہ سیل صوبائی اسمبلی ممبران کے خلاف نیب کو موصول شکایات پر ابتدائی اسکروٹنی کرے گا تاہم نیب کسی بھی ایم پی اے کے خلاف موصول شکایت ڈائریکٹ ڈیل نہیں کرے گا۔ سیل ابتدائی تحقیقات کے بعد مذکورہ شکایت بذریعہ اسپیکر نیب کو واپس ارسال کرے گا۔

ڈپٹی چئیرمین نیب نے اعلان کیا کہ نیب آئندہ اراکین اسمبلی کے خلاف گمنام اور جعلی ناموں سے درج درخواستوں پر کارروائی نہیں کرے گا، غلط اور بے بنیاد درخواست پر درخواست دہندہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔
Load Next Story