سندھ حکومت کا دھان کی فصل کو بیماری لگنے کا نوٹس

ویب ڈیسک  منگل 17 ستمبر 2024
سیکریٹری زراعت رفیق احمد برڑو نے ڈائریکٹر جنرل زراعت سے رپورٹ طلب کرلی

سیکریٹری زراعت رفیق احمد برڑو نے ڈائریکٹر جنرل زراعت سے رپورٹ طلب کرلی

  کراچی: سندھ کے مختلف اضلاع میں دھان کی فصل کو بیماری لگ گئی، صوبائی حکومت نے دھان کی فصل کو بیماری لگنے کا نوٹس لے لیا۔

سیکریٹری زراعت رفیق احمد برڑو نے ڈائریکٹر جنرل زراعت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ اور دادو سمیت دیگر اضلاع میں کاشتکاروں کی جانب سے دھان کی فصل کو بیماری لگنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں، متعلقہ افسران فوری طور پر دھان کی کاشت والے علاقوں میں منتقل ہو جائیں اوروہاں کیمپ قائم کریں۔

رفیق احمد برڑو نے افسران کو ہدایت کی کہ دھان کے کاشتکاروں کی فصل میں جاکر براہ راست ان سے رابطہ کیا جائے، زرعی افسران ان کی فصل کا معائنہ کر کے انہیں کیڑے سے بچاؤ کی ہر ممکن تدابیربتائیں اور حالات کے مطابق مشورے دیں

انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت فیلڈ اور توسیع کے افسران عملے کے ساتھ فیلڈ میں جاکر چاول کی فصل کے بچاؤ کیلئے حکمت عملی مرتب کریں اور آپریشن کی نگرانی کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔