ایران بس حادثے میں 10 مسافر جاں بحق اور 41 زخمی
ایران میں گزشتہ ماہ 2 ٹریفک حادثات میں 30 سے زائد پاکستانی زائرین جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے
ایران میں مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور 4 درجن کے قریب زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسافر بس ایران کے شہر بوشہر سے مشہد جا رہی تھی اور مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔
ابھی یہ واضح نہیں کی بس میں سوار مسافر زائرین تھے یا مقامی شہری تھے اور نہ ہی جاں بحق و زخمیوں کی شناخت کا عمل مکمل ہوسکا ہے۔
امدادی کاموں کے دوران 50 سے زائد مسافروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 10 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی۔ 6 کو مردہ حالت میں لایا گیا تھا جب کہ 4 نے دوران علاج دم توڑ دیا۔
اسپتال میں 41 مسافروں کو زخمی حالت میں لایا گیا ہے جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے اور انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے جب کہ 15 سے زائد کو طبی امداد کے بعد رخصت دیدی گئی۔
مسافر بس حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ تاحال بس میں موجود مسافروں کی درست تعداد کا تعین نہیں ہوسکا۔
ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق حادثے میں 10 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوئے، تاہم یہ نہیں بتایا کہ بس میں کتنے افراد سوار تھے۔
تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس تیز رفتاری کے باعث الٹی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایران میں دو خوفناک بس حادثوں میں مجموعی طور پر 30 سے زائد پاکستانی زائرین جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
ایران میں امام حسین سمیت دیگر اہل بیت کے مزاروں کی زیارت کے لیے دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین آتے ہیں تاہم ٹریفک کے نظام کی خرابی کے باعث حادثات عام ہیں جن میں 20 ہزار تک بھی سالہ اموات ہوئی ہیں۔