اسجد اقبال اور اویس منیر منگولیا اسنوکر ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال کا مقابلہ چین جبکہ اویس منیر کا ایران کے کوئسٹ سے ہوگا

فوٹو: فائل

پاکستان کے اسجد اقبال اور اویس منیر منگولیا اسنوکر ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ناک آؤٹ مرحلے میں اسجد اقبال نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی چانگ یو کیو کو ایک فریم کی قربانی دے کر1-4 سے زیر کیا۔


دوسرے پاکستانی اویس منیر کو کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے دو فریمز کی قربانی دینا پڑی۔

اویس منیر نے بھی ہانگ کانگ کے کھلاڑی چاو ہون مان کو 2-4 سے قابو کیا، کوارٹر فائنلز بدھ کو کھیلے جائیں گے۔

سیمی فائنل کے لیے اسجد اقبال کا مقابلہ چین کے گاؤ یان سے ہوگا جبکہ اویس منیر ایران کے کوئسٹ کا سامنا درپیش ہوگا۔
Load Next Story