ہاکس بے سینڈزپٹ کے ساحل پر سمندر میں نہانے والا نوجوان ڈوب کر جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  منگل 17 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: ہاکس بے سینڈزپٹ کے ساحل پر پکنک منانے کے دوران سمندر میں نہانے والا نوجوان ڈوب کر لاپتہ ہوگیا۔

ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی بحری خدمات کے غوطہ خور موقع پر پہنچ گئے اور سخت جدوجہد کے بعد متوفی کی لاش سمندر سے نکال کر قریبی اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 23 سالہ اکرام اللہ کے نام سے کی گئی جو سہراب گوٹھ مچھر کالونی سے رشتے داروں کے ہمراہ پکنک منانے آیا تھا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کا آبائی تعلق خیبر پختونخوا سے بتایا جاتا ہے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔