پاکستانی ترانے کی بے حرمتی کرنے والے افغان حکام کی پاکستان میں غیر قانونی رہائش کا انکشاف

یکم ستمبر کو تمام افغان مہاجرین کو وزارت داخلہ کی جانب سے کوئی توسیع نہیں دی گئی تھی

(فوٹو: فائل)

قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے والے افغان قونصل جنرل کا پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پشاور میں قومی ترانے کی بےادبی کرنے والے افغان عہدے دار کی دستاویزات مکمل نہیں، محب اللہ شاکر کے پاس نہ افغانی پاسپورٹ ہے اور نہ ہی کوئی دوسری دستاویز ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ترانے میں میوزک کی وجہ سے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے، افغان قونصلیٹ


ذرائع کے مطابق پی او آر کارڈ پر افغان قونصل جنرل اور اس کا خاندان 2015 میں یو این ایچ سی آر سے ڈالر اور راشن لیکر افغانستان واپس جا چکے تھے جبکہ اُن کے کارڈ ایکسپائر ہوچکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ترانے کی بے حرمتی پر پاکستان کی شدید مذمت، افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے محب اللہ سمیت تمام افغان مہاجرین غیر قانونی قیام پزیر ہیں کیونکہ ان کووزارت داخلہ کی جانب سے مزید توسیع نہیں دی گئی ہے۔
Load Next Story