دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر لوڈ شیڈنگ سے شہر کو پانی کی فراہمی متاثر
6 پمپ بند ہونے سے شہر کو 80ملین گیلن پانی کم فراہم ہوا، لانڈھی،کورنگی،شاہ فیصل، ملیراوردیگرعلاقوں میں پانی کا بحران
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر جمعہ اورہفتہ کو کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی، جمعہ کی شام میں اچانک بجلی ایک گھنٹے بند ہو نے کے باعث 6 پمپ بند ہو گئے ۔
جس کی وجہ سے کراچی کے شہر یوں کو 80ملین گیلن پانی کم فراہم ہوا ، یہی سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا ،صبح 6.15 بجے سے ایک گھنٹہ بجلی بند ہو نے کے باعث 6پمپ نہ چل سکے اورمزید 80لاکھ گیلن پانی شہریوں کو کم فراہم ہوا، پانی کم فراہم ہو نے کی وجہ سے جو علاقے متاثر ہوئے ان میں لانڈھی، کورنگی،شاہ فیصل، ملیر، قیوم آباد، ڈی ایچ اے ،کارساز اور ملحقہ علاقے شامل ہیں ۔
دریں اثنا گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بھی صبح 10 بجے سے 12 بجے تک بجلی کی فراہمی منقطع ہو نے کی وجہ سے 11پمپ بند ہو گئے، 32 لاکھ گیلن کم پانی سپلائی ہوا، واضح رہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے واٹر بورڈ کے مختلف پمپنگ اسٹیشنوں پر بجلی کی فراہمی کے منقطع ہو نے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔