کراچی میں واٹرپمپنگ اسٹیشن کے ٹینک سے لاپتا بچے کی لاش ملی
محمد علی اکلوتا تھا اور والد کا انتقال ہوچکا تھا، ماں نے دوسری شادی کرلی تھی اور بچہ چاچا کے ساتھ رہتا تھا
اجمیرنگری سے منگل کو لاپتا ہوئے بچے کی لاش اجمیر نگری واٹر پمپنگ اسٹیشن سے مل گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں واقع اجمیر نگری چورنگی کے اندر بنے اجمیر نگری واٹر پمپنگ اسٹیشن کے والو کے تقریبا 20 فٹ گہرے ٹینک سے بچے کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔
علاقہ مکینوں نے بچے کی لاش ٹینک سے نکالنے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی جہاں کچھ دیر بعد متوفی بچے کے چاچا بھی عباسی شہید اسپتال پہنچ گئے اور لاش کو شناخت کرلیا۔ بچے کی شناخت 12 سالہ محمد علی ولد محمد ناصر کے نام سے ہوئی۔
بچے کے چاچا نعمان کا کہنا تھا کہ ان کا بھتیجا کل صبح 11 بجے سے لاپتا تھا جسے ڈھونڈ رہے تھے کہ علاقے کے لوگوں کے بتانے پر یہاں آئے تواس کی لاش مل گئی، ہم کوئی قانونی کارروائی کروانا نہیں چاہتے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محمد علی اکلوتا تھا اور والد کا انتقال ہوچکا تھا جبکہ ماں نے دوسری شادی کرلی تھی، علی ہمارے ساتھ ہی رہتا تھا۔