مسلسل چھٹے دن ڈالر کی قدر میں کمی
ڈالر کے انٹربینک ریٹ 08 پیسے کی کمی سے 278روپے 04 پیسے کی سطح پر بند ہوئے
نئے انفلوز سے مالیاتی خلا پر ہونے، اگست میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ چار ماہ بعد سرپلس ہونے اور آئی ایم ایف کے مطلوبہ شرائط پورے ہونے سے رواں ماہ قرض پروگرام کی منظوری یقینی ہونے جیسے عوامل کے باعث بدھ کو مسلسل چھٹے دن بھی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
عالمی مارکیٹ میں پاکستانی یورو بانڈز کی ویلیو بڑھنے، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے مزید 2ارب ڈالر کی فنانسنگ کی اطلاعات، ملٹی لیٹرل اور بائی لیٹرل فنڈز کے ممکنہ اجرا کی پیش گوئیوں سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
ایک موقع پر ڈالر کی قدر 27پیسے کی کمی سے 277روپے 85پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی بڑھتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 08 پیسے کی کمی سے 278روپے 04 پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 280روپے 70پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔