وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں 250 روپے تک کمی
وزیراعلی پنجاب کےحکم پر نجی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں چالیس سےڈھائی سوروپے تک کمی کا نوٹی فکیشن جاری
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 250 روپے تک کمی کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں کمی کےاثرات عوام تک پہنچانے کیلیے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو کرایوں میں کمی پر عملد درآمد کی ہدایت کی۔
وزیراعلی پنجاب کےحکم پر نجی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں چالیس سےڈھائی سوروپے تک کمی کردی گئی ہے، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔
متعلقہ محکمے نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کرایوں کی چیکنگ کیلئے گرینڈآپریشن کیا اور ٹرانسپورٹرز کے خلاف ایکشن لیا۔ مریم نواز نے اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز سے رقم واپس مسافر کو دینے کی ہدایت کی ہے۔
اُدھر وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ساہیوال اور پاکپتن کے عوام کے لیے 27 کلومیٹر کی سڑک کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں ہے، اس دو طرفہ سڑک سے ملکہ ہنس، نور پور، بابا فرید مزار، جی ٹی روڑ اور موٹر وے کا رابطہ ہوجائے گا۔