پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

مقدمہ سب انسپکٹر خالد محمود کے بیان پر درج کیا گیا

مقدمہ راستہ بلاک کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا:فوٹو:فائل

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 12 رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔


پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف راستہ بلاک کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ ڈیفنس بی تھانے میں درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان کرسیاں لگا کر بیٹھے تھے جس سے ٹریفک میں خلل پیدا ہو رہا تھا۔ منع کرنے کے باوجود ملزمان باز نہ آئے اور پھر رش کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔

مقدمے میں غلام مصطفی،تصور حسین، غلام محی الدین سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ سب انسپکٹر خالد محمود کے بیان پر درج کیا گیا۔
Load Next Story