آئی ایل ٹی20 فخرزمان ڈیزرٹ وائپرز کا حصہ بن گئے

دیگر نامور کرکٹرز بھی لیگ کا حصہ ہوں گے

دیگر نامور کرکٹرز بھی لیگ کا حصہ ہوں گے (فوٹو: فائل)

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی انٹرنیشنل ٹی20 لیگ کے تیسرے سیزن کیلئے فرنچائزز نے فخر زمان سمیت کئی نامور کرکٹرز کی خدمات حاصل کرلیں۔

لیگ میں حصہ لینے والے نامور کھلاڑیوں میں جیسن روئے، شائی ہوپ، لوکی فرگوسن، روسٹن چیس، میتھیو ویڈ، ابراہیم زدران اور ماریو شیفرڈ بھی شامل ہیں جبکہ ایونٹ کا تیسرا سیزن آئندہ برس ابوظبی، دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

نئے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے کیلئے جون میں کھلنے والی ونڈو گزشتہ اتوار کو بند ہوئی، اس دوران ڈیزرٹ وائپرز نے فخر زمان، ڈین لارنس اور لوکی فرگوسن جیسے کھلاڑی کی خدمات حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: زمبابوے ٹی10 لیگ؛ پاکستانی کرکٹرز کے این او سی بورڈ سے رابطہ


گزشتہ سیزن کے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں میں اعظم خان، محمد عامر، الیکس ہیلز، لیوک ووڈ، شیرفین ردرفورڈ اور وانندو ہسارنگا بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: سب سے زیادہ غیرملکی لیگز کھیلنے میں پاکستانی کرکٹرز کا دوسرا نمبر

ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں شریک ہیں، سب نے اپنے 15 رکنی اسکواڈز کو حتمی شکل دے دی ہے،ان ٹیموں میں ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ ابوظبی نائٹ رائیڈرز، دبئی کیپیٹلز، گلف جائنٹس، ایم آئی ایمرٹس اور شارجہ واریئرز شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 11 جنوری سے ہوگا جبکہ فائنل 9 فروری کو کھیلا جائے گا۔

Load Next Story