شوہر کی نہ نہانے کی عادت نے بیوی کو طلاق لینے پر مجبور کردیا

خاتون اپنے تحفظات لے کر فیملی کونسلنگ سینٹر بھی گئی تھیں
[فائل فوٹو][فائل فوٹو]

[فائل-فوٹو]

ایک بھارتی خاتون نے اپنے شوہر کے صاف ستھرا نہ رہنے پر اس کیخلاف عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کردی

یہ واقعہ اتر پردیش کے آگرہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم خاتون نے شادی کے 40 دن بعد ہی طلاق کی درخواست دائر کردی۔


خاتون نے ایسے شوہر کے ساتھ رہنے کو ناپسند کیا جو بنیادی صفائی تک کو بھی ترجیح نہیں دیتا تھا جس کی وجہ سے وہ نہاتا نہیں تھا اور جسم میں بدبو آتی تھی۔

خاتون اپنے تحفظات لے کر فیملی کونسلنگ سینٹر بھی گئی تھیں۔ حکام کی طرف سے کی گئی انکوائری کے دوران ان کے شوہر نے اعتراف کیا کہ وہ عام طور پر مہینے میں صرف ایک یا دو بار نہاتے ہیں۔

شوہر نے مزید بتایا کہ وہ کبھی کبھی گنگا جل کا بھی استعمال کرتے ہیں، یعنی ہفتے میں ایک بار گنگا کے پانی میں ڈبکی لگاتے ہیں۔
Load Next Story