چیچن صدر نے اپنی سائبر کار کے غیر فعال ہونے کا الزام ایلون مسک پر عائد کردیا
ایلون مسک کی پرانی عادت ہے پہلے کوئی چیز دینا اور پھر اسے خراب کردینا، صدر رمضان قادروف
چیچنیا کے صدر رمضان قادروف نے کہا ہے کہ ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے ان کی سائبر کار کو غیر فعال کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیچن ریپبلک کے صدر رمضان قادروف نے بتایا کہ یہ سائبر کار انھوں نے ایلون مسک سے لی تھی۔ جس کے پچھلے حصے میں خودکار اسلحہ بھی نصب ہے۔
رمضان قادروف نے دعوی کیا کہ اب یہ سائبر کار ناکارہ ہوگئی ہے اور ایسا ایلون مسک نے جان بوجھ کر کیا ہے۔
چیچن صدر نے الزام عائد کیا کہ ایلون مسک کی یہ پرانی عادت ہے وہ کوئی چیز دیتے ہیں اور بعد میں اسے خراب بھی کردیتے ہیں۔
رمضان قادروف نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس سائبر کار کو روسی فوج کی مدد کے لیے یوکرین بھی بھیجا گیا تھا جہاں اس کی کارکردگی قابل تعریف تھی۔
خیال رہے کہ چیچن صدر رمضان قادروف روس کے حامی ہیں اور یوکرین جنگ میں متعدد بار روس کی مدد کرنے کا اعتراف کرچکے ہیں۔
دوسری جانب ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں چیچن صدر کے الزام کو جھوٹ قرار دیا۔