مظفرآباد میں منی بس کھائی میں گرنے سے 12 مسافر جاں بحق 17 زخمی

ارجہ کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے بس کھائی میں جاگری، 17 زخمیوں میں مزید 4 کی حالت تشویشناک

مسافر منی بس مظفرآباد سے راولپنڈی آ رہی تھی جو تیز رفتاری کے باعث گھری کھائی میں جاگری تاہم حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ،پولیس فوٹو: فائل

مظفرآباد میں مسافر منی بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر مظفرآباد کے علاقے سدن گلی سے راولپنڈی آنے والی مسافر کوسٹر اچانک ارجہ کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں بس میں سوار 29 افراد میں سے 12 موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمی 17 مسافروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال باغ منتقل کردیا گیا۔


اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 4 مسافروں کی حالت تشویشناک ہے جس کے بعد ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر منی بس مظفرآباد سے راولپنڈی آ رہی تھی جو تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری تاہم حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

Load Next Story