کوئٹہ میں 7 سالہ لاپتہ بچے کو ذبح کر کے لاش جلانے کی کوشش

بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا پھر لاپتہ ہوا، لاش گھر کے قریب چار دویاری سے ملی، پولیس

(فوٹو : فائل)

بلوچستان کے دارالحکومت کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں 7 سالہ بچے کو گلہ کاٹ کے قتل اور پھر لاش جلانے کی کوشش کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزاہ ٹاؤن سے سات سالہ لاپتہ بچے کی ذبح شدہ لاش گھر کے قریب چار دیواری سے برآمد ہوئی جس کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔


پولیس کے مطابق بچے کی شناخت 7 سالہ ارمان علی کے نام سے ہوئی جس کو قتل کرنے کے بعد نامعلوم افراد نے جلانے کی کوشش بھی کی ہے۔ والد کے مطابق بچہ دوپہر کو کھانے کے بعد گھر کے باہر بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا اور پھر وہ لاپتہ ہوگیا۔

والد کے مطابق بچے کو جب تلاش کرنا شروع کیا تو اُس کی لاش چار دیواری سے ملی جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا جا رہا ہے جبکہ مقدمہ درج کر کے کیس سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story