ڈرون کیمرہ کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ ناکام دو منشیات فروش گرفتار


فوٹو- فائل
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان بھیڈیاں کلاں جرنیلی روڈ سے بذریعہ ڈرون کیمرہ منشیات بارڈر اسمگلنگ کرتے تھے جس پر تھانہ گنڈاسنگھ والا پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت آفتاب اور الطاف کے نام سے ہوئی جو سہجرہ گاؤں کے رہائشی ہیں جن کے قبضے سے آدھا کلوگرام سے زائد ہیروئن ، ڈرون کیمرے کا ریموٹ اور ڈرون کیمرے کی بیٹریاں برآمد کی گئیں۔