ہماری زندگی میں آپ کی موجودگی ایک نعمت تھی شگفتہ اعجاز کا شوہر کیلئے پیغام
سینیئر اداکارہ کے شوہر یحییٰ صدیقی پچھلے 5 برسوں سے کینسر میں مبتلا تھے
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے مرحوم شوہر یحییٰ صدیقی کے نام جذباتی پیغام جاری کردیا۔
شگفتہ اعجاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے مرحوم شوہر کی چند یادگار تصاویر کرتے ہوئے ایک طویل جذباتی نوٹ تحریر کیا۔
اداکارہ نے اپنے مرحوم شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگرچہ آپ چلے گئے ہیں لیکن آٓپ کی محبت، میراث اور یادیں ہمیشہ میرے دل اور ہمارے بچوں کے دلوں میں نقش رہیں گی۔ ہماری زندگیوں میں آپ کی موجودگی ایک نعمت تھی اور میں اس وقت کے لیے بہت مشکور ہوں جو ہم نے ساتھ گزارے۔
اُنہوں نے کہا کہ آپ کی محبت، رہنمائی اور مجھے ایسا انسان بنایا جو آج میں ہوں اور میں اس کے لیے بےحد شکرگزار ہوں، ہمارے بچے آپ کی زندگی کے چراغ تھے جبکہ آپ ان کی چٹان اور ان کے ہیرو تھے۔
مزید پڑھیں: شگفتہ اعجاز کا مرحوم شوہر کیلئے جذباتی پیغام وائرل
سینیئر اداکارہ نے کہا کہ آپ کی بےلوث محبت، نرم مزاجی اور سخاوت نے مجھے ہمیشہ متاثر کیا، آپ کی وجہ سے ہمارے چہروں پر مسکراہٹ قائم رہی۔
شگفتہ اعجاز نے کہا کہ بےشک! آپ دُنیا سے چلے گئے ہیں لیکن آپ کی یاد ہمارے بچوں اور میرے ذریعے زندہ رہے گی، ہم آپ کی کامیابیوں اور ان گنت یادوں کا جشن مناتے رہیں گے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی پچھلے 5 برسوں سے کینسر میں مبتلا تھے اور گزشتہ ہفتے 12 ستمبر کو انتقال کرگئے تھے۔
شگفتہ اعجاز اور یحییٰ صدیقی کی یہ دوسری شادی تھی، دونوں کی پہلی شادیوں سے دو دو بچے ہیں جبکہ ان دونوں کی دو مشترکہ بیٹیاں بھی ہیں۔