پرویز مشرف سے متعلق دیئے گئے بیان پر اب بھی قائم ہوں یوسف رضا گیلانی
فرحت اللہ بابر کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف سے متعلق اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے متعلق اپنے بیان پر اب بھی قائم ہوں۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ میں فرحت اللہ بابر کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا لیکن پرویز مشرف سے متعلق اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے متعلق اپنے بیان پر اب بھی قائم ہوں جس میں طے ہوا تھا کہ اگر پرویز مشرف استعفیٰ دیں گے تو انہیں محفوظ راستہ دیا جائے گا۔ یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ملک میں جمہوریت بچانے کے لئے عمران خان اور طاہرالقادری سے بات کرے۔
واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی نے جمعہ کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھاکہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات میں طے ہوا تھا کہ اگر پرویز مشرف استعفیٰ دیں گے تو انہیں محفوظ راستہ دیا جائے گا اور اس معاہدے میں مسلم لیگ (ن) بھی شریک تھی لہذا اب نواز شریف پرویز مشرف کے خلاف اقدامات کے بجائے ان کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کی پاسداری کریں جب کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے مواخذے کے ڈر سے استعفیٰ دیا، پیپلزپارٹی نے کسی کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کی۔