ایم پی اے مولوی نور اللہ کا ڈی سی پشین اور لیویز کے خلاف زیارت کراس پر احتجاج
جماعت اسلامی بلوچستان کے امیرا ور دیگر عمائدین کا گاڑی مالکان کے ہمراہ احتجاج، نعرے بازی
بلوچستان اسمبلی کے رکن مولوی نور اللہ نے ڈی سی پشین اور لیویز حکام کے خلاف زیارت کراس پر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ عوام کو بلاوجہ تنگ کرنے پر وزیراعلیٰ نوٹس لیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق احتجاج میں ایم پی اے مولوی نور اللہ، جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الحق ہاشمی صاحب، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی نائب صدر چیئرمین اللہ نور خان، مولانا عبدالکبیر شاکر، جعفر خان کاکڑ، ملک فقیر محمد اور دیگر شریک تھے جنہوں نے زیارت کراس پر پٹرول گاڑی مالکان کے ساتھ مل کر ڈی سی پشین، کسٹم اور لیویز انتظامیہ کے احتجاج کیا۔
رکن اسمبلی نے کہا کہ کسٹم اور لیویز حکام عوام کو بلاوجہ تنگ کرتے ہیں، وزیراعلی بلوچستان نوٹس لیں، ڈی سی پشین، ڈی جی لیویز زیارت کراس پر لیویز اہلکاروں کی بدمعاشی کا نوٹس لیں اگر یہی رویہ رہا تو اسمبلی اجلاس میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔