وزیراعظم شہباز شریف لندن چلے گئے 23 ستمبر کو امریکا روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے

شہباز شریف 23 ستمبر کی شام کو لندن سے امریکا روانہ ہو جائیں گے (فوٹو: فائل)

وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے لندن چلے گئے، جہاں سے وہ 23 ستمبر کو امریکا روانہ ہوں گے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے لندن روانہ ہوئے جہاں وہ ایک رات قیام کریں گے اور اس کے بعد 23 ستمبر کی شام کو لندن سے امریکا روانہ ہو جائیں گے۔



وزیراعظم امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔


واضح رہے کہ انہوں نے گزشتہ روز جاتی امرا رائیونڈ میں نواز شریف سے ملاقات کی تھی، جس میں وزیراعظم نے پارٹی قائد کو موجودہ سیاسی صورت حال، آئینی ترامیم اور دورہ امریکا کے ایجنڈے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔ اہم ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر نواز شریف نے شہباز شریف کو مشورے بھی دیے۔


علاوہ ازیں آج امن کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام جنگ اور تنازعات سے پاک پرامن دنیا کے فروغ کے لیے عالمی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }