عید الفطر کی تیاریاں شروع مارکیٹوں کی گہما گہمی میں اضافہ
دکانوں کے باہر اسٹالز قائم، موسمی چھابہ فروشوں نے بھی کاروبار سجالیے، ٹریفک متاثر ہونے لگی
KARACHI:
عید الفطر کی آمد قریب آتے ہی ملک بھر کے بازاروں، شاپنگ سینٹرز، پلازوں اور مارکیٹوں میں عوامی گہما گہمی میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے جبکہ دوسری طرف عید کی آمد کے باعث تمام اہم بازاروں، کاروباری مراکز، چوڑی، کلاتھ، شوز، جیولرز، جنرل اسٹورز مارکیٹس، شاپنگ سینٹرز اور دیگر مصروف تجارتی مقامات پر ناجائز تجاوزات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
دکانداروں نے اپنی دکانوں کے باہر مختلف اشیا کے بڑے اسٹالز قائم کر دیے ہیں جبکہ جن دکانداروں کا بزنس عید الفطر کی خرید اری سے متعلق نہیں ہے، انہوںنے ہزاروں روپے کرائے پر اپنی دکانوں کے فرنٹ حصے موسمی چھاپہ فروشوں کو کرائے پر فراہم کردیے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پیدا ہونا شروع ہوگیا ہے۔ ان عید بازاروں سے جہاں عوام کو بہت سی سہولتیں میسر آتی ہیں وہیں پیدل چلنے والی خواتین اور شہریوں کو شدید مشکلات و پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ملک کے بیشتر شہروں کے ان مقامات پر خریداری کیلیے آنے والے لوگوں کے لیے سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔