پاکستان اسٹیٹ آئل نے حکومت سے 70 ارب فوری مانگ لیے
پی ایس او کا سرکلر ڈیٹ 280 ارب ہوگیا، واپڈا 100 ارب اور حبکو 44 ارب روپے کا نادہندہ ہے
پاکستان اسٹیٹ آئل نے حکومت سے سترارب روپے فوری مانگ لیے۔ پی ایس او نے واضح کیا ہے کہ اگر فنڈز نہ ملے تو ادارہ ڈیفالٹ ہو جائیگا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس او کا سرکلر ڈیٹ 280 ارب روپے ہوگیاہے، بین الاقوامی کمپنیوں نے مزید تیل دینے سے انکار کردیا ہے، فوری ادائیگی نہ کی گئی تو پاور پلانٹس کو آئل کی فراہمی بند کر دی جائے گی۔ پی ایس او ترجمان کے مطابق واپڈا 100 ارب اور حبکو 44 ارب روپے کا نادہندہ ہے۔ پی ایس او مقامی اور بین الاقوامی آئل کمپنیوں کا 100 ارب روپے کا مقروض ہے جس کے باعث پی ایس او نے حکومت سے 70 ارب روپے فوری مانگ لیے ہیں اور واضح کیا کہ اگر رقم نہ ملی تو پی ایس او ڈیفالٹ کرجائیگا۔