راولپنڈی اپنے سگے بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
ملزم نادر خان نے درانتی کے وار سے اپنے بھائی جاوید کو قتل کیا تھا
واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو روز قبل اپنے سگے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم نادر خان نے درانتی کے وار سے اپنے بھائی جاوید کو قتل کیا تھا۔
واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جبکہ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا جسے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لا کر گرفتار کیا گیا۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔