آم کے معیار پر زور یورپ کو ایکسپورٹ 85 فیصد گھٹ گئی

رواں سیزن یورپ کو اب تک ایک ہزار500 ٹن آم برآمد کیا جاسکا ہے، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی حکام

رواں سیزن یورپ کو اب تک ایک ہزار500 ٹن آم برآمد کیا جاسکا ہے، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی حکام۔ فوٹو: فائل

یورپ کی جانب سے آم کے معیار کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھائے جانے کے باعث ملک سے مینگو کی ایکسپورٹ میں 85 فیصد کمی واقع ہوئی۔


ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی حکام نے بتایا کہ رواں سیزن اب تک یورپ کو 1500 ٹن آم برآمد کیا جاسکا ہے۔ حکام کے مطابق ایکسپورٹر ز کی جانب سے بھی مقدار کے بجائے معیار پر زور دینے سے برآمدی حجم میں کمی واقع ہوئی تاہم پاکستانی آم گزشتہ سال کے مقابلے میں دگنے بھائو میں یورپی منڈیوں میں بک رہا ہے۔ ایکسپورٹرز کے مطابق یورپ میں پاکستانی آم 5 سے 6 یورو کے حساب سے فروخت ہورہا ہے۔

اس کے علاوہ رواں سیزن آسٹریلیا کو25 ٹن اور جنوبی کوریا کو اب تک 15 ٹن آم بھیجا جا چکا ہے۔ نیوزی لینڈ کو بھی آزمائشی بنیاد پر 5 ٹن آم کی کھیپ بھیجی جارہی ہے جہاں سے منظوری ملنے کے بعد ایکسپورٹرز کو ایک آم فروخت کرنے کے لیے ایک نئی منڈی مل جائے گی۔
Load Next Story