ٹرمپ کی دوسرے صدارتی مباحثے سے فرار کی کوشش کملا ہیرس راضی

سی این این نے 23 اکتوبر کو براہ راست نشر ہونے والے صدارتی مباحثے کیلیے دعوت دی ہے

سی این این نے 23 اکتوبر کو براہ راست نشر ہونے والے صدارتی مباحثے کیلیے دعوت دی ہے

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کو 23 اکتوبر کے روز دوسرے صدارتی مباحثے کے لیے مدعو کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹ کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے سی این این کی دوسرے مباحثے کی دعوت قبول کرلی ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ بہانے تراشنے لگے۔

اپوزیشن جماعت ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مباحثے میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ڈے ''5 نومبر'' سے قبل ووٹرز کے سامنے کسی اور مباحثے کی ضرورت نہیں رہی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اب اس مباحثے کے لیے بہت دیر ہوچکی ہے۔ تین ریاستوں میں تو ابتدائی ووٹنگ کا عمل بھی شروع ہوچکا ہے۔


دوسری جانب کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے سربراہ میلے ڈیلون نے کہا کہ کملا ہیرس 'سی این این ' کی دعوت پر 23 اکتوبر کو ایک اور ٹی وی مباحثے کے لیے ٹرمپ کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پہلے مباحثے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن پر سبقت حاصل کی تھی جس کے بعد حکمراں جماعت ڈیموکریٹ نے جوبائیڈن کے بجائے کملا ہیرس کو میدان میں اتارا تھا۔

کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے پہلے مباحثے میں زبردست کامیابی سمیٹی اور مختلف ریاستوں سے حاصل ہونے والے سروے میں کملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔

 
Load Next Story