- برطانوی فوج اسرائیل کو ایرانی حملے سے بچانے کیلیے آگے آگے رہی
- عمران خان جیسا کروگے ویسا بھرو گے عاجزی سیکھو اور اللہ سے معافی مانگو، نواز شریف
- نیتن یاہو ایرانی حملے سے خوف زدہ، ہاتھ کانپنے لگے
- اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سربراہ کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک میں داخلے پر پابندی لگادی
- وزیراعلی پنجاب اور نواز شریف نے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ اسکیم کا افتتاح کردیا
- بچوں میں منکی پاکس کی جلد شناخت سے متعلق رہنما اصول جاری
- سرکاری ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ
- ایرانی حملے پر بوکھلاہٹ کی شکار اسرائیلی فوج نے شہریوں کو موبائل پر کیا میسج کیا
- عرفان صدیقی فضل الرحمان سے ملنے پہنچ گئے، نواز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا
- انٹراپارٹی الیکشن پر مسلسل لچک کا مظاہرہ کر رہے ہیں،تاخیر کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے،الیکشن کمیشن
- ڈپٹی سپرٹنڈنٹ اڈیالہ بازیابی کیس؛ وزارت دفاع کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم
- پی سی بی میں بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں کا انکشاف
- ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی میں سالانہ اضافہ کیوں ہورہا ہے؟
- مہنگائی میں ہماری توقعات سے زیادہ کمی آئی ہے، وزیرخزانہ
- ایرانی حملوں پر وزیرِاعظم نیتن یاہو کئی گھنٹوں تک زیرِزمین چھپے رہے
- مساج گن آنکھوں میں استعمال کرنے والا ’عقلمند‘ اپنی آنکھیں خراب کر بیٹھا
- کراچی میں باجوڑ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی سرکٹی لاش ملی
- ٹانک میں ایس ایچ او پر فائرنگ، زد میں آکر راہ گیر بچہ جاں بحق
- پی ٹی آئی کراچی جلسہ؛ عدالت کا ڈپٹی کمشنر ایسٹ و ویسٹ کو 7اکتوبر تک فیصلہ کرنیکا حکم
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
سوریا اور بوبی دیول کی فلم ’کنگوا‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
ممبئی: تمل سپر اسٹار سوریا اور بوبی دیول کی فلم ’کنگوا‘ کے شائقین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔
فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد شائقین کو بے چینی سے فلم کا انتظار تھا اور اب یہ فلم دیوالی کے بعد 14 نومبر 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم اکتوبر میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن رجنی کانت کی فلم ’ویٹائیان‘ کی ریلیز کے پیش نظر اس تاریخ کو آگے بڑھا دیا گیا ہے۔
’کنگوا‘ میں سوریا کو متعدد دلچسپ کرداروں میں دیکھا جائے گا جبکہ بوبی دیول تمل فلم انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔
فلم کا بجٹ 350 کروڑ روپے سے زائد ہے اور اسے سات مختلف ممالک میں شوٹ کیا گیا ہے اور فلم کی خاص بات اس کے تاریخی دور کی عکاسی ہے جس کے لیے ہالی ووڈ سے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔
میگا ایکشن فلم میں ایک بہت بڑی جنگ کا سین بھی شامل ہے جس میں 10,000 سے زائد افراد حصہ لیں گے۔
فلم کنگوا کا نیا موشن پوسٹر سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا جس میں سوریا اور بوبی دیول دونوں کی جھلک دکھائی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔