کرشمہ کی پیدائش پر دادا راج کپور نے کونسی شرط رکھی تھی والدہ نے بتادیا
کرشمہ کپور نے اپنے دادا کے کہنے پر بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اور فلمساز راج کپور نے اپنی پوتی و اداکارہ کرشمہ کپور کی پیدائش پر انوکھی شرط رکھی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرشمہ کپور کی والدہ اور راج کپور کی بہو ببیتا نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ اُن کی بیٹی کے پیدائش کے وقت اُن کے سُسر نے شرط رکھ دی تھی۔
ببیتا نے کہا کہ جب سال 1974 میں میرے ہاں کرشمہ کپور کی پیدائش ہوئی تھی تو اُس وقت راج کپور کے علاوہ پورا کپور خاندان اسپتال میں موجود تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ راج کپور نے کہا تھا کہ اگر اُن کی پوتی کی آنکھیں نیلے رنگ کی ہوں گی تو اسی صورت میں وہ اپنی پوتی سے ملنے کے لیے اسپتال آئیں گے۔
کرشمہ کپور کی والدہ نے کہا کہ ہم نے شکر ادا کیا تھا کہ میری بیٹی کی آنکھیں اپنے دادا راج کپور کے جیسی نیلے رنگ کی تھیں۔
واضح رہے کہ کرشمہ کپور نے اپنے دادا کے کہنے پر صرف 17 سال کی عُمر میں بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وہ ماضی میں بھارت کی مقبول اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔
لیجنڈری اداکار رشی کپور اور رندھیر کپور کے والد راج کپور 1988 میں 63 سال کی عمر میں دُنیا سے کوچ کرگئے تھے۔