دل کے آپریشنز پر آنے والے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی وزیراعلی کے پی
وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کا شہریوں کی لائف انشورنس کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کی تجویز سے اصولی اتفاق
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ دل کے آپریشنز پر آنے والے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔
علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صحت کارڈ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مشیر صحت احتشام علی اور مشیر خزانہ مزمل اسلم کے علاوہ متعلقہ انتظامی سیکرٹریز، محکمہ صحت کے متعلقہ حکام اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے حکام نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے شہریوں کی لائف انشورنس کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کی تجویز سے اصولی اتفاق کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں جلد از جلد با ضابطہ پلان تیار کرکے منظوری کے لئے پیش کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ نے پی آئی سی میں صحت کارڈ کے تحت ریٹس کم ہونے کی وجہ سے دل کے مریضوں کے آپریشنز نہ ہونے کی شکایات کا نوٹس لیتے وہئے صحت کارڈ حکام کو دل کے مریضوں کے آپریشنز صحت کارڈ کے تحت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دل کے آپریشنز پر آنے والے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی، مریضوں پر کوئی بوجھ نہ ڈالا جائے، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مریضوں کو کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو، صحت کارڈ پلس کا منصوبہ عمران خان کے دل کے قریب اور صوبائی حکومت کو فلیگ شپ منصوبہ ہے اسے مزید بہتر بنایا جائے گا، صوبائی حکومت مزید بیماریوں کے علاج کو بھی صحت کارڈ میں شامل کرنے پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے اچھی شہرت کے حامل مزید اسپتالوں کو بھی صحت کارڈ میں شامل کیا جائے گا ، صوبائی حکومت صحت کارڈ کی مد میں اسٹیٹ لائف انشورنس کے بقایاجات ترجیحی بنیادوں پر ادا کر رہی، صحت کارڈ کے تحت عوام کو مفت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں آنا چاہیے۔