ٹی 20 ورلڈ کپ جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 32 رنزسے ہرادیا
بہترین پرفارمنس پر اے بی ڈیویلیرز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
LONDON:
ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں جنوبی افریقہ نے میزبان سری لنکا کو 32 رنزسے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق میچ کو بارش کے باعث 7 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ سری لنکن کپتان مہیلا جےوردھنے نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے مقررہ 7 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 78 رنزبنائے۔ کپتان اے بی ڈیویلیرز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 30 رنز اسکورکیے۔ سری لنکا کی جانب سے ملنگا، ہیراتھ، کولاسیکرا اورپریرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
79 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف 46 رنز ہی بناسکی۔جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین 2 اوورز میں 10 رنز کےعوض 2 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں بولررہے۔ اے بی ڈیویلیرز کو ان کی بہترین پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔