مخصوص سیٹیںالیکشن کمیشن کا دوبارہ سپریم کورٹ جانے پر غور

قانونی ٹیم کی رائے ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے پر عملدرآمد سے پیچیدگیاں پیدا ہوں گی

(فوٹو: فائل)

مخصوص نشستوں کے معاملے سے متعلق الیکشن کمیشن نے متفرق درخواست دائر کرنے پر غور شروع کردیا، حتمی فیصلہ کل کے اجلاس میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق معاملے پر الیکشن کمیشن کا اجلاس پانچویں روز بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا، ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد نہیں کر سکتا۔


قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو اپنی تجاویز پیش کر دیں، ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم کی رائے ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے پر عملدرآمد سے پیچیدگیاں پیدا ہوں گی، فیصلے پر عملدرآمد سے الیکشن ترمیمی ایکٹ متاثر ہو جائے گا، ایکٹ آف پارلیمنٹ کو بائی پاس کرنے سے توہین پارلیمنٹ ہو گی۔

قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ کو دوبارہ حقائق سے آگاہی کی رائے دے دی، قانونی ٹیم نے رائے دی کہ الیکشن کمیشن پیچیدہ صورتحال پر گائیڈ لائن کے لیے سپریم کورٹ سے دوبارہ رجوع کرے۔

 
Load Next Story