امریکا لائبریری کو واپس کیے گئے ڈی وی ڈی کیس سے کیڑے برآمد

کیڑوں سے متاثرہ تمام اشیاء کو گیراج میں لے جا کر الگ کر دیا گیا ہے، انتظامیہ

[فائل-فوٹو]

امریکا میں ایک مضافاتی لائبریری کو اس وقت بند کر دیا گیا جب واپسی کیے گئے ایک ڈی وی ڈی کیس میں سے متعدد کیڑے باہر نکل آئے۔

ڈیٹرائٹ میں رائل اوک پبلک لائبریری نے سوشل میڈیا پر کہا کہ لائبریری کو تین دن کیلئتے بند کر دیا گیا ہے جب ڈی وی ڈی کیس کے اندر ایک سے زیادہ کیڑے پائے گئے جو واپسی کیے گئے ڈبے میں ڈالے گئے تھے۔


پوسٹ میں کہا گیا کہ ڈی وی ڈی کیس ہفتے کو واپس کر دی گیا تھا، اسے کھولا بھی نہیں گیا تھا اس لیے شروع شروع میں کچھ بھی متاثر نہیں ہوا۔

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ کیس کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے اور متاثرہ تمام اشیاء کو گیراج میں لے جا کر الگ کر دیا گیا ہے۔

ایک فالو اپ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ لائبریری کو پیسٹ کنٹرول کمپنی نے مکمل طور پر صاف کر دیا ہے اور پیر دوپہر 1 بجے تک دوبارہ کھل جائے گی۔
Load Next Story