اسلام آباد میں بھی پولیس افسران و اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی

وفاقی پولیس افسران یااہلکاراپنی سیاسی یا مذہبی رائے کاکسی میڈیاپراظہارنہیں کریں گے

وفاقی پولیس افسران یااہلکاراپنی سیاسی یا مذہبی رائے کاکسی میڈیاپراظہارنہیں کریں گے

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی ہدایت پروفاقی پولیس کی سوشل میڈیا پالیسی بنادی گئی۔

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کوئی پولیس آفیسر یا اہلکار پیشگی محکمانہ اجازت کے بغیر میڈیا پراپنی رائےنہیں دیگا نہ ہی کوئی مضمون لکھے گا۔

پولیس یونیفارم ،سرکاری گاڑی یاکسی سرکاری عمارت میں پولیس آفیسر یااہلکاروں پرویڈیویاتصویراپنی تشہیر کےلئیے بنانے پرپابندی عائد کردی گئی۔ کوئی پولیس آفیسر یااہلکارسیکرٹ،آفیشل یا کوئی بھی چیز سوشل میڈیا پراپ لوڈ نہیں کریگا۔


وفاقی پولیس افسران یااہلکاراپنی سیاسی یا مذہبی رائے کاکسی میڈیاپراظہارنہیں کریں گے۔ پولیس کی سرگرمیوں کے اظہارکا ذریعہ صرف آئی جی دفترکاافسر تعلقات عامہ ہے۔

وفاقی پولیس کاجو آفیسر یا اہلکار میڈیا پراپنی کوئی بات پہنچانے کے لیے بذریعہ ڈی آئی جی ،آئی جی دفترکے افسر تعلقات عامہ سے اجازت لے گا۔

وفاقی پولیس کے متعلقہ یونٹ کے افسران اپنے ماتحتوں کے ذمہ دارہونگے، خلاف ورزی پرسخت محکمانہ ایکشن ہوگا۔
Load Next Story