اڈیالہ جیل سے 2 غیرملکی قیدیوں کو برطانیہ ڈی پورٹ کردیا گیا
سکیورٹی عملے نے Stentella اورSeatova کو کڑی نگرانی میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن حکام کے حوالے کیا
سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں منشیات کے مقدموںمیں اسیر 2 غیر ملکی باشندوں کو کڑے حفاظتی انتظامات میں برطانیہ ڈی پورٹ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ سے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ طاہر صدیق کی سربراہی میں سکیورٹی عملے کی ٹیم 2 غیرملکی قیدیوں Stentella اورSeatova کو کڑی نگرانی میں بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن حکام کے حوالے کیا۔ دونوں غیرملکی قیدیوں کو پرواز نمبر PK-585 میں برطانیہ روانہ کر دیا گیا۔ ''ایکسپریس'' نے اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ اور دنوں غیرملکیوں کو ایئرپورٹ منتقل کرنیوالے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ طاہر صدیق سے رابطہ کرنا چاہا، مگر رابطہ ممکن نہیں ہو سکا۔