- سابق گورنر سندھ کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
- کراچی: سٹی کونسل میں حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر قرارداد منظور
- پی آئی اے طیارے کے دبئی میں اڑان بھرنے کے دوران رن وے پر سارے ٹائرز برسٹ
- کراچی؛ بن قاسم کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ضعیف العمر شخص جاں بحق
- کراچی؛ کار کے اندر دم گھٹنے سے بے ہوش ہونے والا کمسن بچہ دوران علاج جاں بحق ہوگیا
- شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں غذائی قلت کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی پر دو روزہ تقریب
- ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی تردید کردی
- کراچی: کورنگی میں غیرت کے نام پر نوجوان قتل
- آرٹیکل 63 اے نظر ثانی درخواستوں پر سپریم کورٹ کا حکم نامہ غیر قانونی ہے، جسٹس منیب اختر
- ملکی معیشت کو بہتر کرنا ہے تو عام آدمی کے کاروبار کو اہمیت دینی ہوگی، گورنر سندھ
- حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردیں
- لاہور؛ ڈکیت و موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، 5 موٹر سائیکلیں، اسلحہ اور نقدی برآمد
- پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے پی ایس بی کی پابندی کو یکسر مسترد کردیا
- انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر کو 14 سال قید کی سزا سنادی
- لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والا پولیس اہلکار اور ساتھی گرفتار
- شکیب الحسن کو وطن واپسی پر سکیورٹی فراہم کی جائے گی، بنگلادیشی حکومت
- ٹیلی کام سیکٹر کی بہتری کیلیے پی ٹی اے نے نئی سہولت شروع کردی
- مسلم آبادی میں اضافے کے بیان پر بی جے پی رہنما کے تن بدن میں آگ لگ گئی
- نوسربازوں نے شادی کا جھانسہ دے کر گونگے بہرے محنت کش کو لوٹ لیا
- گوگل نے سابق ملازم کی خدمات بھاری ڈیل کے عوض دوبارہ حاصل کرلیں
غزہ کو آزاد کروا کر جنگ بندی کروانا ہوگی، جوبائیڈن
نیویارک: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں ہزاروں شہری مارے جاچکے ہیں جبکہ ہزاروں شہریوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے، ہمیں غزہ کو آزاد کروا کر جنگ بندی کروانا ہوگی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ دنیا کو متعدد چیلنجز جبکہ یوکرین کے عوام کو جنگ اور بھوک کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بطور صدر افغانستان میں جنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا، امریکا ہر قسم کی جارحیت کے خلاف کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں یہ میرا چوتھا اور آخری خطاب ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق یوکرین کو امن کا حق ہے، مشرق وسطی میں 7 اکتوبر جیسا حملہ دوبارہ نہیں ہونا چاہیے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ غزہ میں ہزاروں شہری مارے گئے جبکہ ہزاروں شہریوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔
امریکی صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسرائیلی یرغمالیوں کو واپس لانے کی ضرورت ہے، سب کو مل کر اب غزہ کو آزاد کروا کے جنگ بندی کرنا ہوگی اور ہمیں فلسطین اور اسرائیل میں دو ریاستی حل کی طرف بڑھنا ہوگا کیونکہ فلسطینیوں کو بھی اپنی ریاست کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوڈان میں بھی جنگ جاری ہے جسے اب ختم ہونا چاہیے، دہشتگردی سے نمنٹنے کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت نے ہماری زندگی بدل دی ہے، اس کو اچھے اور برے دونوں کاموں میں استعمال کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔