راولپنڈی دکان کے باہر موٹر سائیکل کھڑا کرنے پر وارڈن اہلکاروں کا دکانداروں پر تشدد
پرندہ مارکیٹ کے تاجروں نے ٹریفک پولیس کے پرتشدد عمل کے خلاف مارکیٹ بند کر دی
راولپنڈی عالم خان روڈ پر پرندا بازار میں دکان کے باہر موٹر سائیکل کھڑا کرنے پر وارڈن اہلکار آپے سے باہر ہو گئے وارڈن اہلکاروں نے دکانداروں پر تشدد کیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی پرندہ مارکیٹ کے تاجروں نے ٹریفک پولیس کے پرتشدد عمل کے خلاف مارکیٹ بند کر دی۔
عالم خان روڈ پر مظاہرین تاجروں نے بتایا کہ سٹی ٹریفک پولیس اہلکاروں نے دکانداروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وارڈن اہلکار دکان کے باہر کھڑے تاجر کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹ رہا ہے۔
وارڈن اہلکاروں نے دکانداروں کے قیمتی ایکوریم بھی توڑ دیے جبکہ ایک وارڈن اہلکار نے دکاندار کا لائسنس غصے میں پھاڑ دیا تھانہ وارث خان پولیس متاثرہ تاجروں کو ہی پکڑ کر تھانے لے گئی۔
متاثرہ تاجروں کے لیے تھانے جانے والے تاجر رہنماؤں کو بھی پولیس نے تھانے میں بند کردیا پولیس کے ناروا سلوک پر پرندے بازار کے تاجروں نے احتجاجا دکانیں بند کر دیں اور پولیس کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔