پاک انگلینڈ سیریز قومی ٹیم کا اعلان ہوگیا
بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی انجرڈ فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ اسکواڈ میں شامل
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر تک ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
اسکواڈ کے اعلان کے بعد ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی تجویز پر منتخب کھلاڑیوں کو چیمپئنز ون ڈے کپ کے پلے آف سے دستبردار کردیا گیا ہے تاکہ انہیں سیریز سے قبل کچھ آرام مل سکے۔
اسکواڈ پیر 30 ستمبر کو ملتان میں جمع ہوگا جہاں تربیتی کیمپ یکم اکتوبر سے شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ سعود شکیل نائب کپتان ہوں نگے۔
مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز؛ نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان ہوگیا
اسکواڈ میں عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ ، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا اعلان رواں ہفتے ہونے کا امکان
15 ٹیسٹ میچوں میں 47 وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی نے فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ لی ہے جو انجرڈ ہیں۔