سوشل میڈیا پر وائرل جامنی سیبوں کی حقیقت کیا ہے
جامنی سیبوں کی تصاویر نے پھلوں کے شوقین افراد میں ہل چل پیدا کر دی
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے جامنی سیبوں کی تصاویر نے پھلوں کے شوقین افراد میں ہل چل پیدا کر دی۔
انسٹاگرام صارف Unnaturalist AI کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی اصلی پوسٹ میں متعدد جامنی سیب دِکھائے گئے ہیں جن میں ایک کٹنگ بورڈ پر کٹا ہوا پڑا ہے۔
بعد ازاں اکاؤنٹ نے اپنی پوسٹ کو کیلیفورنیا میں قائم ایک تھیم پارک نوٹس بیری فارم سے جیو ٹیگ کر دیا۔
Unnaturalist AI کی پوسٹ پر جامنی سیبوں کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ سیب کینیڈین صوبے سیسکیچوان میں اگتے ہیں اور سخت سرد ماحول میں پنپتے ہیں۔ ان کا ذائقہ دارچینی اور کیلے جیسا ہوتا ہے۔
سسکیچوان کے شہر ریجینا میں قائم ڈچ گروور کی ایک باغبان ریچیل ہوفمیسٹر نے ان تصاویر کے متعلق بتایا کہ یہ بہت زبردست دِکھتے ہیں، لیکن بد قسمتی سے یہ اصلی نہیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سسکیچوان میں کئی اقسام کے سیب اگتے ہیں لیکن ان میں سے کوئی جامنی نہیں ہوتا۔ ان سب کا گُودا سفید اور چھلکا سرخ ہوتا ہے۔