وزارت خزانہ نے قومی بچت کی اسکیموں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

نئی شرح منافع کا اطلاق 25 ستمبر 2024 سے ہوگا

فوٹو فائل

وفاقی حکومت نے مختلف قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی، وزارت خزانہ کی جانب سے مختلف بچت اسکیموں کے منافع میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئی شرح منافع کا اطلاق 25 ستمبر 2024 سے ہوگا، نوٹیفکیشن کے مطابق سیونگ،اسپیشل سیونگ اکاونٹ،ڈیفنس سیونگ اسکیموں کا شرح منافع کم کر دیا گیا ہے جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اور بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر بھی پہلے سے کم منافع ملے گا۔


پنشنرز اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس کا سالانہ منافع بھی کم کر دیا گیا ہے، سروا اسکیموں کے شرح منافع میں بھی کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنشنرز بینیفٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس کا منافع 15.36 فیصد سے کم کرکے 14.16 فیصد کردیا گیا ہے۔
Load Next Story