محکمہ ایکسائزر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ افسران کے تبادلے و تقرریاں

محکمہ میں او پی ایس کی بنیاد پر کوئی تقرری نہیں کی جائیگی، تمام تقرریاں سینیارٹی کی بنیاد پر کی جائیں گی، شرجیل میمن

سندھ حکومت نے سینئر وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کے اندر او پی ایس کی بنیاد پر تقرریوں پر پابندی عائد کر تے ہوئے محکمہ میں بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تعیناتیوں کا اعلان کیا ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ محکمہ میں او پی ایس کی بنیاد پر کوئی تقرری نہیں کی جائے گی اور تمام تقرریاں سینیارٹی کی بنیاد پر کی جائیں گی۔

محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے احکامات جاری کئے ہیں کہ افسران کو او پی ایس کی بنیاد پر خدمات انجام دینے سے روکا جائے، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ نامزد افسران کلیدی عہدوں پر کام کریں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مسٹر عامر نظامانی، اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر اے ای ٹی او بی ایس 16 سے چارج واپس لے کر کومل عباسی، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ای ٹی او بی ایس 17 کو ای ٹی او بی ایس 17 اولڈ کمرشل، موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کراچی تعینات کیا گیا ہے۔غلام حسن شاہ، اے ای ٹی او بی ایس 16 دیکھ بھال سے چارج واپس لے کر تنزیل الرحمان، ای ٹی او بی ایس 17 کو ای ٹی او بی ایس 17 اولڈ-رجسٹریشن-اے، موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کراچی مقرر کیا گیا ہے۔


کاشر کریم اے ای ٹی او بی ایس 16 سے چارج واپس لے کر وزیر علی پنہور ای ٹی او بی ایس 17 کو ای ٹی او بی ایس 17 اولڈ رجسٹریشن-سی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کراچی تعینات کیا گیا ہے۔

اخلاق احمد بگھیو اے ای ٹی او بی ایس 16 دیکھ بھال سے چارج واپس لے کر فرحان علی پیرزادہ، ای ٹی او بی ایس 17، کو ای ٹی او بی ایس 17 (موٹرسائیکل)، موٹر رجسٹریشن اتھارٹی، کراچی تعینات کیا گیا ہے۔کاشف سموں اے ای ٹی او بی ایس 16،، سے چارج واپس لے کر شہیر احمد کھوڑو، ای ٹی او بی ایس 17، ناظم آباد ٹاؤن [کے ٹو ڈویژن]، کراچی کو ای ٹی او بی ایس 17 (ری رجسٹریشن)، موٹر رجسٹریشن اتھارٹی، کراچی تعینات کیا گیا۔

زہیر حسین ملاح، ای ٹی او بی ایس 17، ریکارڈ روم، موٹر رجسٹریشن اتھارٹی سے تبدیل کرکے المائدہ شیخ، ای ٹی او بی ایس 17، کو ریکارڈ روم، موٹر رجسٹریشن اتھارٹی میں تعینات کر دیا گیا۔ زہیر حسین ملاح کو المائدہ شیخ کی جگہ ایچ ٹو ڈویژن چنیسر ٹاؤن ، کراچی، میں تعینات کردیا گیا۔

خلیل احمد مہر کو ای ٹی او (ایکسائز) سینٹرل کراچی، سرفراز احمد جلبانی کو ای ٹی او (ایکسائز) ملیر کراچی، امجد علی جاکھرو کو ای ٹی او کورنگی، رضوان اللہ قتیشی ای ٹی او سی سی ایم ڈی آئی ایئرپورٹ کراچی، پرویز رانا کو ای ٹی او سی سی ایم ڈی آئی پورٹ بن قاسم کراچی، عبدالحفیظ قریشی کو ای ٹی او پی ون ڈویزن پراپرٹی ٹیکس کراچی، آکاش کمار کو ای ٹی او دادو ون ضلع دادو، طاہر علی مستوئی کو ای ٹی او ضلع بدین، آصف علی ہالیپوتو کو اہ ٹی او ضلع مٹیاری، محمد علی ملاح کو ای ٹی او ٹنڈو محمد خان، حسین احمد بجارانی کو ای ٹی او جیکب آباد، نعمان اختر قریشی کو ای ٹی او گھوٹکی۔ نعیم اللہ گھوٹو سی ٹی او نوشہرو فیروز تعینات کیا گیا۔
Load Next Story