ہندو انتہا پسندوں کی دھمکی اسٹیڈیم خستہ حال بنگلادیش کہاں کھیل رہا ہے
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 27 ستمبر سے کانپور میں شروع ہونا ہے
بھارت اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل اسٹیڈیم کے ایک حصے کو خستہ حال قرار دیدیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور اسٹیڈیم کے ایک اسٹینڈ کو خطرناک قرار دے دیا ہے، اتر پردیش کے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ نے اسٹیڈیم کی انتظامیہ کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔
بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے وینیو کانپور اسٹیڈیم میں دوسرا میچ 27 ستمبر سے کھیلا جانا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت بمقابلہ بنگلادیش؛ گوالیار میں ہڑتال کی کال
اسٹیڈیم کی بالکونی سی خطرناک ہے، جہاں مکمل گنجائش کے ساتھ تماشائی نہیں بیٹھ سکتے، اگر مکمل گنجائش کے ساتھ تماشائی بیٹھے تو بالکونی گر سکتی ہے۔
بالکونی سی کے ٹکٹ گنجائش سے آدھے فروخت کیلئے رکھے گئے ہیں، بالکونی کی گنجائش 4 ہزار 800 افراد کی ہے جبکہ 1700 ٹکٹ بیچے جائیں گے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 50 افراد نے بھی بالکونی میں اچھل کود کی تو بالکونی گرسکتی ہے اور وی آئی پی اسٹینڈ کے قریب فلڈ لائٹس کے 8 بلب بھی خراب ہیں، کانپور میں ہمیشہ روشنی کا مسئلہ رہا ہے اور آلودگی کی وجہ سے حدِ نگاہ کم ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں: ہندو انتہا پسندوں نے بنگلادیشی ٹیم کے بائیکاٹ کیلئے پریشر بڑھا دیا
قبل ازیں نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت خراب روشنی کے باعث ٹیسٹ میچ بھی نہیں جیت سکا تھا، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں تمام لائٹس فنکشنل تھیں۔
خیال رہے کہ دو روز بعد دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شیڈول ہے جبکہ دیگر وینیو تبدیل کرنے کا وقت بھی تقریباً ختم ہوچکا ہے، بالکونی کی وجہ سے ںاخوشگوار واقعہ رونما ہونے کا قوی امکان ہے۔
مزید پڑھیں: ہندو انتہاپسندوں کی دھمکی؛ دوسرا ٹیسٹ منتقل کرنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں
دوسری جانب میچ کے آغاز سے قبل ہندو انتہا پسند تنظیموں نے دھمکی دی ہے کہ وہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد ہندوؤں پر ہونے والے مظالم کے کیخلاف اسٹیڈیم کے باہر احتجاج کریں۔