بےنظیر قتل کیس؛ بری ملزم کی گمشدگی پر سی پی او کی رپورٹ مسترد

ویب ڈیسک  بدھ 25 ستمبر 2024
سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی (فوٹو: فائل)

سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی (فوٹو: فائل)

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ نے بے نظیر قتل کیس میں بری ملزم کی گمشدگی سے لاعلمی پر مبنی سی پی او راولپنڈی کی رپورٹ مسترد کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی، بینچ نے بری ملزم رفاقت کو رہائی کے ساتھ لاپتا کرنے کی مفصل رپورٹ طلب کرلی۔

سی پی او راولپنڈی کی لاعلمی پر بینچ نے رپورٹ مسترد کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

عدالت نے کہا کہ پہلے تمام ملزمان فریقین کی حاضری مکمل کریں گے پھر آگے کارروائی ہوگی، سابق صدر ملزم جنرل پرویز مشرف کی طرف سے کوئی عدالت پیش نہیں ہوا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے 30 اگست 2017 کو 5 پولیس افسران کو سزائیں سنائیں جبکہ افسران سعود عزیز اور ایس پی خرم کو 17، 17 سال قید اور 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس چودہری عبدالعزیز پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔