سندھ سیکریٹریٹ کے ملازمین کے لئے ہیلتھ انشورنس کی منظوری
سندھ سیکریٹریٹ ملازمین کے خاندان کے ہرفرد کے لیے 7 لاکھ روپے کی انشورنس پالیسی ہوگی
سندھ سیکریٹریٹ کے ملازمین اور ان کے لواحقین کے لئے ہیلتھ انشورنس کا معاہدہ ہوگیا۔
سندھ حکومت اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے درمیان کیے گئے معاہدے کے تحت معائدے کے تحت سندھ سیکریٹریٹ، وزیر اعلیٰ ہائوس، گورنر سیکریٹریٹ اور سندھ اسیمبلی ملازمین کو انشورنس کی سہولت حاصل ہوگی۔
سندھ حکومت کی جانب سے سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی جانب ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت علاج کی مد میں خاندان کے ہرفرد کے لیے 7 لاکھ روپے کی پالیسی ہوگی۔ پالیسی کے تحت ملک کے 175 اسپتالوں میں ملازمین علاج کرواسکیں گے۔
سندھ سیکریٹریٹ کے ملازمین نے حکومت سندھ کے انشورنس پالیسی فراہم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔