ٹریفک وارڈنز نے لاپتا کمسن بچوں کو باپ سے ملوا دیا
ان بچوں کے لیے تین گھنٹے تک قریبی مساجد میں اعلانات کروائے گئے تھے مگر کوئی سراغ نہ مل سکا تھا
ٹریفک وارڈنز نے گھر سے لاپتا ہوئے دو ننھے بچوں کو باپ سے ملوا دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیٹرولنگ آفیسر مختار اور رضوان کو دونوں بچے اک موریہ پل پر روتے ہوئے ملے، تین سالہ اور پانچ سالہ ان بچوں کے لیے تین گھنٹے تک قریبی مساجد میں اعلانات کروائے گئے تھے مگر کوئی سراغ نہ مل سکا تھا، ٹریفک وارڈنز نے بچوں کو پولیس کی تحویل میں دیا بعدازاں سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس نے بچوں کے والد کو ڈھونڈ نکالا۔
بچوں کی حفاظت اور انہیں احسن طریقے سے والدین کے پاس پہنچانے پر سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے دونوں افسران کو شاباش دی ہے اور تعریفی سند کا اعلان کیا ہے۔
عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ وارڈنز ٹریفک ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو بھی یقینی بنائے ہوئے ہیں یہ اقدام لائق تحسین ہے۔
[video width="478" height="850" mp4="https://www.express.pk/2024/09/whatsapp-video-2024-09-25-at-2.07.31-pm-1727267890.mp4"][/video]